اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزير دفاع منوہر پاریکر نے جنہیں گذشتہ روز ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی کی کابینہ میں توسیع و رد و بدل کے عمل کے تحت وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا تھا آج اپنی ذمہ داری سنبھال لی ، اٹھاون سالہ منوہر پاریکر گوا ریاست کے وزیر اعلی تھے جنہیں ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنی مرکزی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپی ہے ۔
واضح ہو کہ وزیر دفاع کو ملک کی مسلح افواج کے لئے ہتھیار اور پیشرفتہ وسائل کی فراہمی سمیت میک ان انڈیا جیسے وزیر اعظم کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی بھی ذمہ داری ہے اس کے علاوہ انہیں دفاعی ساز و سامان کی خریداری میں مبینہ بد عنوانی کے مسئلے سے بھی نمٹنا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲